نوازشریف کا کھانے پر نہ بلانے کا آصف زرداری سے گلہ کام کرگیا

نوازشریف کا کھانے پر نہ بلانے کا آصف زرداری سے گلہ کام کرگیا
نوازشریف کا کھانے پر نہ بلانے کا آصف زرداری سے گلہ کام کرگیا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کا کھانے پر نا بلانے کا سابق صدرآصف زردار ی سے گلہ کام دکھا گیا ،آصف زردار ی نے وزیراعظم نوا زشریف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو عشائیے پر مدعو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے گزشتہ روز تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت کیلئے کھانے پر مدعو کیا گیا لیکن حکومتی جماعت کو مدعو نہیں کیاگیا جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین سینٹ کے لیے نامزد کیے گئے رضاربانی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آصف زرداری سے گلہ کیا کہ زرداری صاحب اگر ہمیں بھی مشاورت کیلئے کھانے پر دعوت دیتے تو ہم بھی زرداری صاحب کے ساتھ مشاورت میں ان کا ساتھ دیتے۔حکومت کی سینٹ چیئرمین رضاربانی کی حمایت کرنے کے اعلان کے بعد آصف زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سمیت وزیراعظم نوازشریف کو آج عشائیے پر مدعو کرالیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...