حکومت نے فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا:اسفند یارولی

حکومت نے فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا:اسفند یارولی
حکومت نے فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا:اسفند یارولی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے فاٹا سے متعلق جاری کیا گیا صدارتی آڑڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیاہے ۔ظہرانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ وزیراعظم نوا زشریف کا مشترکہ چیئرمین سینٹ رضاربانی کی حمایت کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔اس موقع پر امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے 21ویں آئنی ترمیم پر بھی بات چیت ہوئی ہے اورانہوں نے کہاکہ وہ فاٹا سینٹ الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے بھی بات چیت کریں گے ۔

واضح رہے کہ حکومت نے سینٹ الیکشن سے قبل رات کوفاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے باعث فاٹا کے الیکشن تاخیر کا شکار ہو گئے تاہم وزیراعظم نے صدارتی آرڈیننس کافیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...