ہرمیچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کوترجیح دیں ،مڈل آرڈروکٹ بچائیں ، صہیب مقصود اور عمراکمل کو سکھائیں : وسیم اکرم

ہرمیچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کوترجیح دیں ،مڈل آرڈروکٹ بچائیں ، صہیب مقصود اور ...
ہرمیچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کوترجیح دیں ،مڈل آرڈروکٹ بچائیں ، صہیب مقصود اور عمراکمل کو سکھائیں : وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے کہاہے کہ میچ اپنے نام کرنے کے لیے گرین شرٹس کو ہرمیچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے ، صہیب مقصودکی تکنیک اور عمراکمل کی شارٹ سلیکشن ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اکرم کاکہناتھاکہ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ون ڈے یا چھوٹے فارمیٹ میں جانے پر آپ کو سوچناچاہیے کہ آپ کس فیلڈ میں مضبوط ہیں ، پاکستان کی باﺅلنگ مضبوط ہے تواِسے دفاع کیلئے استعمال کرناچاہیے اور پہلے بیٹنگ کرترجیح دینی چاہیے ۔
اُن کاکہناتھاکہ نیاگیند تھوڑی مشکل کرتاہے لیکن وہ نکال لیں اور وکٹیں ہاتھ میں رکھیں جو گرین شرٹس سے نہیں ہوپارہا، اب بھی مڈل میں وکٹیں گر رہی ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ صہیب کی تکنیک ٹھیک کرناپڑے گی ،سلووکٹ پر تو لات نکالے بغیر ہٹ لگ جائے گی لیکن تیز وکٹ پر نہیں لگے گی۔
وسیم اکرم کاکہناتھاکہ عمراکمل کو اپنی شارٹ سلیکشن ٹھیک کرناپڑے گی ،وہ روک نہیں پارہا، شروع میں آکر سنگل کرتاہے ،اس سے اعتماد پیداہوتاہے لیکن اب اُنہیں ٹیم کے ساتھ چارپانچ سال ہوگئے ، اب کہیں نہ کہیں تو پرفارمنس کرناہی پڑے گی ،اب جواز نہیں کہ اس سے اوپر بیٹنگ کرائیں ، پانچ نمبر پر آرہاہے ، یہیں پرفارم کرناچاہیے ۔