مخالف سیاسی جماعتوں کے کئی رہنما تحریک انصاف میں شامل

مخالف سیاسی جماعتوں کے کئی رہنما تحریک انصاف میں شامل
مخالف سیاسی جماعتوں کے کئی رہنما تحریک انصاف میں شامل

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے زاہد توصیف ،چوہدری صفدر ،شاکر رانا ،آصف توصیف ،آفتاب احمد ،چوہدری ناصر چیمہ ،زاہد توفیق اور سینیٹر ہمایوں مندو خیل شامل ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوچار حلقے انہوں نے حکومت کو کھولنے کے لیے کہے تھے ان میں سے تین کے پاس چلے گئے ہیں اور نادر فرانزک ٹیسٹ کر کے دھاندلی کوقوم کے سامنے رکھے گا ۔انہو ں نے کہا کہ وہ خود بھی کوشش کریں گے چیئرمین نادرا سے ملیں اور ان سے درخواست کریں کے 2013میں کی گئی دھاندلی کو منظر عام پر لایا جائے ۔عمران خا ن نے کہاکہ رضا ربانی کی رپیوٹیشن تو اچھی ہے لیکن قوم اس وقت مک مکا کی سیاست نہیں بلکہ جمہوریت دیکھناچاہتی ہے ،انہو ں نے کہاکہ جب حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مک مکا ہو جاتاہے تو جمہوریت نہیں رہتی۔عمران خان نے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں تبدیلی آچکی ہے کیونکہ سینٹ الیکشن میں لوگ کروڑ وں روپے لے کر پھرتے رہے لیکن امید واروں نے اسے مسترد کردیا۔ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی میں پہلے شمولیت کیلئے پہلے کوئی کمیٹی نہیں تھی لیکن اب شمولیت کافیصلہ پولیٹیکل کمیٹی کرتی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...