الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کاشیڈول جا ری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کاشیڈول جا ری کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کاشیڈول جا ری کر دیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہر میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جا ر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کاکہنا تھا کہ اسلام آباد میں 16مارچ سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گااور حلقہ بندیوں کاتمام ریکارڈ 16سے 30مارچ کے دوران جمع کروا دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم سے 15مئی کے درمیان حلقہ بندیوں کی فہرستوں پر اعتراض کیا جا سکے گا اور حلقہ بندیوں کا سلسلہ ختم ہونے بعدشہر میں بلدیاتی انتخابات کرا دیئے جائیں گے۔

حکومت نے فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا:اسفند یارولی

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...