بچپن سے ہی شاہد کپور کو بہت پسند کرتی ہوں : عالیہ بھٹ

بچپن سے ہی شاہد کپور کو بہت پسند کرتی ہوں : عالیہ بھٹ
بچپن سے ہی شاہد کپور کو بہت پسند کرتی ہوں : عالیہ بھٹ

  


ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کی معروف ادارکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو بہت پسند کرتی ہیں۔جبکہ وہ ان کی اداکاری کی بہت بڑی مداح ہیں۔بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہد کپور کی پہلی فلم ”عشق وشق“ ریلیز ہوئی تو وہ صرف 10 برس کی تھیں لیکن فلم میں شاہد کپور کی اداکاری انہیں بہت پسند آئی جبکہ وہ آج بھی ان کی بہت بڑی مداح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد ان کی شدید خواہش تھی کہ وہ شاہد کپور کے ساتھ کسی فلم میں کام کریں جو ان کی آنے والی فلم’ ’شاندار“ کے ذریعے پوری ہوگئی۔

اداکارہ پاکستانی کرکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی،سیلفیاں لینے پر سالانہ ایک کروڑ روپیہ خرچہ

عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ شاہد کپور کے ساتھ کام کر کے انہیں پتہ چلا کہ وہ ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں۔ جبکہ ”شاندار“ میں کام کرنے سے پہلے وہ بہت گھبرا رہی تھیں لیکن شاہد کپور نے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا۔ جس کی وجہ سے یہ فلم ان کے لئے بہت یادگار بن گئی ہے۔

مزید : تفریح


loading...