انگلینڈ میں ہر تین میں سے ایک فٹبالر جوا کھیلتاہے ،سروے میں انکشاف

انگلینڈ میں ہر تین میں سے ایک فٹبالر جوا کھیلتاہے ،سروے میں انکشاف
انگلینڈ میں ہر تین میں سے ایک فٹبالر جوا کھیلتاہے ،سروے میں انکشاف

  


لندن(ویب ڈیسک)انگلینڈ مین کیے گئے سروے میں حیران کن انکشاف ہوا کہ ہر تین میں سے ایک پروفیشنل فٹبالر میچ فکسنگ میں ملوث پا یا جاتا ہے ۔مقامی اخبار ایکسپریس کے مطابق لند ن مین کیے گئے سروے میں 14فیصد نے تسلیم کیا کہ وہ میچز پر جوا کھیلتے ہیں ،انگلینڈ میں بیشتر پلیئر ز اپنی ٹیموں پر ہی رقم لگاتے ہیں ،32فیصد نے اس سے اتفاق کیا کہ میچز میں نتائج کی ہیر پھیر اور اسپاٹ فکسنگ اب بھی ہوتی ہے ،حالیہ دنوں میںانگلش فٹبال ایسوسی ایشن (ایف اے )کی جانب سے ایسے پلیئرز کیخلاف پابندی کے فیصلے تواتر سے آرہے ہیں جو براہ راست یا بلاواسطہ فٹبال میچ میں شرطیں لگانے میں ملوث رہے۔

مزید : کھیل


loading...