قسمت کی دیوی مہربان ، 7 سالہ بچہ کروڑ پتی بن گیا

قسمت کی دیوی مہربان ، 7 سالہ بچہ کروڑ پتی بن گیا
قسمت کی دیوی مہربان ، 7 سالہ بچہ کروڑ پتی بن گیا

  


دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شام سے تعلق رکھنے والا سات سالہ بچہ سالانہ فیسٹیول میں قرعہ اندازی کے بعد کروڑ پتی بن گیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والا سالانہ شاپنگ فیسٹیول دنیا بھر کی نگاہ کا مرکز ہے۔جبکہ فیسٹیول کے دوران ریاست کے تمام شاپنگ مالز عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی تحائف اور نقد رقم تقسیم کرتے ہیں۔اسی سلسلے میں دبئی کے معروف شاپنگ مال ”دی دبئی مال“ میں بھی ایسی ہی ایک پیشکش رکھی گئی تھی جس کے مطابق 300 درہم(تقریباً 8ہزار 300 پاکستانی روپے) یا اس سے زائد کی خریداری کرنے والے افراد کے لئے بذریعہ قرعہ اندازی 10 لاکھ درہم(تقریباً 2 کروڑ 76 لاکھ روپے) مالیت کی پنیر کا بمپر پرائز رکھا گیا تھا۔

عامر خان پر شرمنا ک الزامات،اہلیہ نے بھرپور جواب د ے دیا

شاپنگ مال میں آنے والے دیگر لوگوں کی طرح شام سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے سیف نے بھی اس قرعہ اندازی میں حصہ لیا جبکہ تقدیر کا کرنا کچھ ایسا ہوا کہ 7 سالہ سیف 10 لاکھ درہم کا بمپر پرائز جیتنے میں کامیاب ہو گیا ۔قرعہ اندازی کے بعد شاپنگ مال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس قرعہ اندازی میں اب تک متعدد افراد حصہ لے چکے ہیں اور کئی ان میں سے بمپر پرائز بھی جیت چکے ہیں لیکن شام سے تعلق رکھنے والا سیف اب تک جیتنے والوں میں سب سے کم عمر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...