القاعدہ کو ہرا سکے نہ داعش کیخلا ف کامیابی ملی،امریکی انٹیلی جنس

القاعدہ کو ہرا سکے نہ داعش کیخلا ف کامیابی ملی،امریکی انٹیلی جنس
القاعدہ کو ہرا سکے نہ داعش کیخلا ف کامیابی ملی،امریکی انٹیلی جنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈسیک)امریکی انٹیلی جنس اور سی آئی اے حکام نے القاعدہ اور داعش کو ہرانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کا کہناہے کہ پاکستان میں اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی 11ستمبر کے طرز کے حملوں کی صلاحیت ختم کر دی لیکن اب بھی دہشت گردی کا خطرہ برقرار ہے ۔مقامی اخبار ایکسپریس کے مطابق امریکی حکام نے کہاکہ نہ القاعدہ کو ہرا سکے نہ ہی داعش کیخلاف کامیابی ملی،امریکا کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جیمز آر کلچر جونیئر نے کانگرس کو بتایا کہ دہشت گردی نے تاریخ کی بد ترین شکل اختیار کر لی ہے ۔دہشت گردوں نے نئے رجحانات متعارف کرا دیے ہیں ،ہر بار ا نکے منصبوں کو ناکام بنانا مشکل ہے ،مشرق وسطیٰ میں امریکی میجر نجرل مائکل نگاٹا نے انسداد دہشتگردی کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ داعش القاعدہ سے زیادہ خطرناک ہے اور اس لعنت کو آسانی سے ختم نہیں کیا جاسکتاامریکی سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل موریل نے اس شبے کا اظہار کیا کہ وہ اپنی زندگی میں القاعدہ اور داعش کا زوال دیکھ سکیںگے۔