ایل این جی درآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

ایل این جی درآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
ایل این جی درآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مائع قدرتی گیس کی درآمد کے لیے فلوٹنگ، اسٹوریج اور ری گیسفکیشن یونٹ دبئی کی بندرگاہ جبل علی سے پاکستانی بندرگاہ پورٹ قاسم روانگی کے لیے تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔جبکہ یہ مرحلہ اپریل سے شروع ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 50 ہزار 900 کیوبک میٹرایل این جی ذخیرہ اور ری گیسی فکیشن کی صلاحیت کا حامل ”ایکس کیوزٹ“ نامی بحری جہاز رواں ماہ 7 تاریخ کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگا جبکہ 10سے 15مارچ کے درمیان یہ جہاز پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر ایل این جی کی درآمد کے لیے تیار کیے گئے جدید ٹرمینل پرپہنچ جائے گا۔ بحری جہازایکس کیوزٹ عالمی کمپنی ایکسی لیریٹ انرجی نامی کمپنی کی ملکیت ہے جسے دبئی کی بندرگاہ کے ڈرائی ڈاکس ورلڈ شپ یارڈ میں پاکستان کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

جہاز کے کپتان Serge Podolskiنے پاکستانی صحافیوں کے وفد کو ایکس کیوزٹ پر انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ جہاز پاکستان روانگی کی آخری تیاریوں میں مصروف ہے اور جہاز کی خدمات حاصل کرنے والی کمپنی اینگرو ایل این جی کا اشارہ ملتے ہی یہ جہاز پاکستان کے لیے روانہ ہوجائے گا۔ انہوں نے صحافیوں کو جہاز کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اور متاثر کن کنٹرول روم میں جہاز کی صلاحیت، عملے کی مہارت اور کارکردگی کے بارے میں مختصر بریفنگ دی جس کے بعد صحافیوں کے لیے جہاز کے ویل ہاؤس میں تواضع کا اہتمام کیاگیا، اس موقع پر جہاز کے چیف انجینئرسمیت کریو میں شامل32رکنی عملے سے بھی صحافیوں کی ملاقات کرائی گئی۔

ریپ کی ڈاکومینٹری پر پابندی ، بھارتی ٹی وی چینل کا انوکھااحتجاج

جہاز کے کپتان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز دنیا کے مختلف ملکوں میں ایل این جی کی اسٹوریج اور ری گسی فکیشن کی خدمات فراہم کرچکا ہے۔ پاکستان سے قبل جہاز برازیل میں لنگر انداز رہا جہاں کامیابی اور مہارت کے ساتھ کنٹریکٹ مکمل کیا گیا، جہاز کو پاکستان کے ٹرمینل اور جیٹی کے تقاضوں کے مطابق موڈیفائے کیا جا رہا ہے۔ کپتان نے کہا کہ وہ پاکستان میں ایل این جی ری گیسی فکیشن کے لیے پرعزم ہیں، انہیں پورٹ قاسم پر جہاز لنگر انداز کرنے کے لیے خصوصی سمیولیٹر پر تربیت دی گئی ہے۔

پاکستان میں ایل این جی کی درآمد کے لیے ٹرمینل تعمیر کرنے والی کمپنی اینگرو ایلنجی کے سی ای او شیخ عمران الحق نے جہاز کے دورے کے اگلے روز خصوصی سیشن میں بتایا کہ کمپنی نے 300روز کی مقررہ مدت میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر مکمل کرلی ہے جو دنیا میں ٹرمینل کی مختصر مدت میں تیاری کا ریکارڈ ہے ۔یہ ٹرمینل معیار اور ری گیسی فکیشن کی لاگت کے لحاظ سے بھی خطے میں ایک مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی مختلف ملکوں کے سپلائرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

مزید : بزنس


loading...