انگلینڈ کے خلاف فتح نے حسینہ کا دل موم کر دیا، روبل حسین کو ”خوش“ کرنے کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف فتح نے حسینہ کا دل موم کر دیا، روبل حسین کو ”خوش“ کرنے کا ...
انگلینڈ کے خلاف فتح نے حسینہ کا دل موم کر دیا، روبل حسین کو ”خوش“ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (کامران اکرم) کرکٹ ورلڈکپ 2015ءمیں انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بنگلہ دیش کے فاسٹ باﺅلر روبیل حسین عدالت سے ضمانت لے کر ورلڈکپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وطن واپسی پر انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجا جانا تھا تاہم اب یہ خطرہ ٹل گیا ہے کیونکہ ان کی سابقہ محبوبہ اور بنگلہ دیش کی معروف اداکارہ نازنین اختر ہیپی نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر روبل حسین کو ناصرف معاف کرنے بلکہ ان کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
نازنین اختر ہیپی نے یہ اعلان انگلینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی تاریخی فتح کے ایک روز بعد( منگل)کو کیا ۔انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے ایک روز بعد (منگل) کو ایک نجی ٹی ”چینل 24“ سے گفتگو کرتے ہوئے ہیپی کا کہنا تھا کہ ” میں نے اسے معاف کر دیا ہے اور میں اس کے خلاف مقدمہ آگے نہیں بڑھاﺅں گی، میں عدالت میں اس کے خلاف کوئی بیان اور ثبوت پیش نہیں کروں گی اور اگر میں ایسا کروں گی تو پھر کوئی مقدمہ نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ 19 سالہ اداکارہ ہیپی نے رواں سال کے آغاز میں روبل حسین پر زنا بالجبر اور شادی کے جھوٹے وعدے کا الزام عائد کیا تھا جس پر کرکٹر روبل حسین کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے کرکٹر روبل حسین کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی اور انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم ان کا نام ورلڈکپ سکواڈ میں کا نام شامل ہونے کے باعث عدالت نے انہیں ضمانت دیتے ہوئے ورلڈکپ میں شمولیت کی اجازت دیدی تھی اور اسی وجہ سے وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈکپ کے میچز کھیل رہے ہیں جبکہ وطن واپسی پر انہیں دوبارہ گرفتار کیا جانا تھا۔
نازنین اختر ہیپی نے کیس دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا اور حسین کا تعلق کسی بھی دوسرے جوڑے کی طرح تھا تاہم کچھ عرصے سے وہ ان سے شادی نہ کرنے کا بہانہ کرنے لگے تھے۔ وہ کہتی ہیں، ”یہ دھوکا دینے کے مترادف ہے اور میں چاہتی ہوں کہ حسین کو اس کی سزا ملے۔“ دوسری جانب جانب روبل حسین نے ان الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکارہ انہیں بلیک مل رہی ہیں، وہ ان کے ساتھ ہرگز شادی نہیں کریں گے۔ ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش نے تاریخی فتح حاصل کر کے ناصرف کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا بلکہ بابائے کرکٹ انگلینڈ کو ورلڈکپ سے نکال باہر کیا۔ اس میچ میں روبل حسین نے مجموعی طور پر تو 4 وکٹیں حاصل کیں لیکن میچ کے آخری لمحات میں حاصل کردہ 2 وکٹیں فیصلہ کن ثابت ہوئیں اور جیت بنگلہ دیش کی جھولی میں آ گری اور ان کی اسی کارکردگی کے باعث نازنین اختر ہیپی نے سابقہ بوائے فرینڈ معاف کرنے اور ان کے خلاف دائر مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -