دہشت گردی کے 2 مجرمان کو موت کے پروانے مل گئے ، 17 اور 18 مارچ کو پھانسی دی جائے گی
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے 2 قیدیوں کی موت کے پروانے عدالت نے جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں ملوث سزائے موت کے 2 مجرمان ملک اشرف اور طاہر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جبکہ سیشن کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے دونوں مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔عدالتی احکامات کے بعد سزائے موت کے کے مجرمان ملک اشرف کو 17 مارچ جبکہ طاہر کو 18 مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔