گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ ، اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق

گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ ، اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار جاں ...
گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ ، اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے صدر ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ای ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔ایس ایس پی ساﺅتھ طارق دھاریجو کے مطابق پولیس موبائل کو نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اے ایس آئی ریاضت علی سمیت پولیس اہلکار جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

آرمی چیف کا پی ایم اے کاکول کا دورہ،نوجوان افسران کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کی ہدایت

مزید : کراچی


loading...