جامعہ پنجاب میں منعقد دو روزہ 'انوینشن ٹو انوویشن سمٹ 'میں اے ایف اے کیو کی بھرپور شرکت

جامعہ پنجاب میں منعقد دو روزہ 'انوینشن ٹو انوویشن سمٹ 'میں اے ایف اے کیو کی ...
جامعہ پنجاب میں منعقد دو روزہ 'انوینشن ٹو انوویشن سمٹ 'میں اے ایف اے کیو کی بھرپور شرکت

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ پنجاب میں منعقدہ دو روزہ Invention to innovation summitمیں AFAQنے اپنی شہرہ آفاق مطبوعات کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔AFAQکا سٹینڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا اساتذہ اور طلباءکی بڑی تعداد نے سٹینڈ کا دورہ کیااور AFAQکی مطبوعات بالخصوص AFAQانسائیکلوپیڈیا کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ انسائیکلوپیڈیاادارہ کی ایک بڑی کاوش ہے جو طلباءکو اپنے عظیم اسلاف اور انکی ایجادات کے علاوہ اہم عالمی معلومات سے روشناس کروا رہا ہے۔ان کا مزید کہناتھا AFAQانسائیکلوپیڈیا کو نصاب کا لازمی جز وہونا چاہیے۔ اس موقع نے پر متعدد سینئر پروفیسرز اور محقیقین نے اپنی خدمات AFAQکے لیے پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

 AFAQکے برانڈ اینڈ میڈیا مینیجر عبدالصمد شمسی نے بتایا کہ AFAQ تقریباً دو دہائیوں سے تعلیمی شعبہ میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے جن میں خصوصاً اساتذہ و طلباءکے تربیتی پروگرام ، کیریئر کونسلنگ اورAFAQفورم کے علاوہ لیڈرز کلب بھی شامل ہیں جہاں طلباءکو اپنی صلاحتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے وطن عزیز کا ہر بچہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جدید علوم سے روشناس ہو سکے اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا مﺅثر کردار ادا کر سکے کیونکہ مغرب کی تعلیمی یلغار نے اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے جس کا نتیجہ آج بدتہذیب اور بے راہروی کا شکار معاشرہ ہمارے سامنے ہے، ہمیں اپنے اقدار کے اندر رہتے ہوئے ایک ایسا نظام تعلیم پیش کرنا ہے جو جدید علوم سے بھی ہم آہنگ ہو اور صرف تعلیم یافتہ فرد پید ا نہ کرے بلکہ ایک باکردار اور بااخلاق فرد پیدا کرسکے، اس مقصد عظیم کے لیے ہمیں اساتذہ اور والدین کا تعاون اور نیک تمنائیں درکار ہیں۔

مزید : لاہور


loading...