پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی خفیہ ملاقات،جوڈیشیل کمیشن پرتبادلہ خیال

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی خفیہ ملاقات،جوڈیشیل کمیشن ...
 پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی خفیہ ملاقات،جوڈیشیل کمیشن پرتبادلہ خیال

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں میں خفیہ معلومات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات میں دھاندلی کو لیکر بات تبا دلہ خیال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کے درمیان ملاقات اعتزاز احسن کے گھر ہوئی جس میں تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے شرکت کی جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے اس میں اعتزاز احسن اور قمرالزمان قائرہ نے شرکت کی۔اس ملاقات کے بعد اعتزاز احسن کاکہنا تھا کہ الیکشن 2013 میں دھاندلی ہوئی ہے اور اس معاملے میں پی پی پی اور پی ٹی آئی ہم خیال ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہاانہوں نے دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جا ری بھی کیا تھا اوراب وہ وائٹ پیپر تحریک انصاف کے رہنماوں کو بھی دیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ وہ جوڈیشیل کمیشن کے قیام کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملنے آئے تھے اس کے علاوہ ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

انگلینڈ کے خلاف فتح نے حسینہ کا دل موم کر دیا، روبل حسین کو ”خوش“ کرنے کا اعلان

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...