کوہلی کرے یا نہ کرے ،انوشکا شرما نے بتادیا

کوہلی کرے یا نہ کرے ،انوشکا شرما نے بتادیا
کوہلی کرے یا نہ کرے ،انوشکا شرما نے بتادیا

  


ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما خود کو کرکٹ سٹار ویرات کوہلی کی کارکردگی کے ساتھ منسلک کئے جانے پر خوش نہیں ہیں اور انہوں نے میڈیا کی اس حرکت کو جاہلانہ قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ پاکستانی کرکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئی،سیلفیاں لینے پر سالانہ ایک کروڑ روپیہ خرچہ

گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے کے دوران کوہلی انوشکا کو اپنے ساتھ لے گئے تھے مگر بدقسمتی سے ان کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔ میڈیا نے انوشکا کی موجودگی کو ان کی کارکردگی میں کمی کی وجہ قرار دیا جس پر انوشکا بہت ناراض ہوئیں۔ انہوں نے NDTV کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ کوہلی کی میدان میں کارکردگی کیلئے ذمہ دار نہیں ہیں۔ کوہلی برا کھیلتے ہیں یا اچھا کھیلتے ہیں اس میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں کوہلی کی میدان میں کارکردگی کے ساتھ نتھی کرنا جہالت کی نشانی ہے۔ انوشکا نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی فنکارانہ کارکردگی پر کوہلی اثرانداز نہیں ہوتے اور وہ آزادانہ طور پر فلموں میں کام کرتی ہیں اور اب نئی فلم NH10 کی صورت میں پروڈکشن کا کام بھی شروع کر چکی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...