کترینہ کیف کی ساس نے جلتی پر تیل چھڑک دیا،معمولی حرکت سے میڈیا میں کہرام برپا کر دیا

کترینہ کیف کی ساس نے جلتی پر تیل چھڑک دیا،معمولی حرکت سے میڈیا میں کہرام برپا ...
کترینہ کیف کی ساس نے جلتی پر تیل چھڑک دیا،معمولی حرکت سے میڈیا میں کہرام برپا کر دیا

  


ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے پیار کی داستان میں آئے روز رنبیر کی والدہ نیتو کپور کی طرف سے کوئی ہلچل برپا کر دی جاتی ہے اور یہی کچھ ایک بار پھر ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بچپن سے ہی شاہد کپور کو بہت پسند کرتی ہوں : عالیہ بھٹ

نیتو کپور نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو مبارکباد کا پیغام دیا اور ساتھ ایک شوخ تصویر بھی بھیجی۔ تصویر میں رنبیر اور ان کی سابقہ محبوبہ دپیکا پاڈوکون اکٹھے رقص کر رہے ہیں۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی مداحوں میں تو گویا افواہوں کا سیلاب آ گیا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ نیتو کپور اپنے بیٹے کی سابقہ محبوبہ کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہیں تو کوئی ان سے درخواست کر رہا ہے کہ وہ رنبیر اور دپیکا کو پھر سے اکٹھا کر دیں۔

اس سے پہلے ایک فیملی تصویر میں سے کترینہ کو کاٹ کر بھی نیتو کپور ہنگامہ برپا کر چکی ہیں اور ان کے رویے کی وجہ سے رنبیر اور کترینہ کے پیار کی کشتی کئی بار ہچکولے کھا چکی ہے۔ حالیہ واقعے نے ایک دفعہ پھر کترینہ کو پریشان کر دیا ہے اور سب ان سے پوچھ رہے ہیں کہ ان کے اور رنبیر کے تعلقات کیسے ہیں اور بات آگے بڑھے گی یا نہیں۔

مزید : تفریح


loading...