خوبرو حسیناؤں کو اپنے ہتھیا ر دینا پولیس اہلکار کو بہت مہنگا پڑا
نیویارک (نیوز ڈیسک) اپنے بھاری ہتھیاروں کو دلکش ماڈلز کو خوش کرنے کیلئے استعمال کرنے والے امریکی فوجیوں کو انتہاءدرجے کی غیر ذمہ داری کا مرتکب قرار دے کر نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
راب وکنسن اور جسٹن ہینسن پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست پوتاہ میں برطانوی ماڈلز کو اپنے بھاری ہتھیار پیش کئے اور خود بھی ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔ یوٹیوب پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فحش لباس میں ملبوس ماڈلز متنازعہ شوٹنگ کر رہی ہیں اور دونوں فوجیوں نے اپنی بندوقیں ماڈلز کے حوالے کر رکھی ہیں۔ ماڈلز ان ہتھیاروں سے فائرنگ کرتی بھی نظر آتی ہیں۔
مزید پڑھیں:بے چارہ عاشق ایک سال تک روزانہ شادی کی پیشکش کرتا رہااور محبوبہ بے خبر رہی
اطلاعات کے مطابق یہ شوٹنگ ”ہاٹ شاٹ“ نامی ماڈلنگ مہم کا حصہ تھی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد پوتاہ ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی نے دونوں فوجیوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ اسی ریاست میں گزشتہ سال نومبر میں چار فوجیوں نے حسین ماڈلز کو اپنی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں میں بٹھا کر سیر کروائی اور ان کے ساتھ شوٹنگ میں حصہ لیا۔ انہیں بھی پکڑے جانے پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔