جوڈیشیل کمیشن بنانے کے حامی ہیں،تحریک انصاف کو مشاورتی عمل میں شریک ہونا چاہیے تھا:پرویز رشید

جوڈیشیل کمیشن بنانے کے حامی ہیں،تحریک انصاف کو مشاورتی عمل میں شریک ہونا ...
جوڈیشیل کمیشن بنانے کے حامی ہیں،تحریک انصاف کو مشاورتی عمل میں شریک ہونا چاہیے تھا:پرویز رشید

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشاورتی عمل میں شریک ہونا چاہیے تھاان کی جماعت جو ڈیشیل کمیشن بنانے کے حق میں ہے بس پی ٹی آئی سے کچھ  معاملات پر اتفاق کرنا باقی ہے۔تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت تھی کہ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت کرنی چاہیے لیکن تحریک انصاف اس عمل میں شریک نہیں ہوئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جوڈیشیل کمیشن کے حامی ہیں مخالف نہیں اور وہ سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں سینیٹ میں کسی کو اکژیت حاصل نہیں ہے۔

کوہلی کرے یا نہ کرے ،انوشکا شرما نے بتادیا

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...