8ماہ کی حاملہ نوجوان ماڈل نے ایسا کام کرڈالا کہ دنیا دنگ رہ گئی، بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید غصہ دلادیا

8ماہ کی حاملہ نوجوان ماڈل نے ایسا کام کرڈالا کہ دنیا دنگ رہ گئی، بہت سے ...
8ماہ کی حاملہ نوجوان ماڈل نے ایسا کام کرڈالا کہ دنیا دنگ رہ گئی، بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید غصہ دلادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی 8ماہ کی حاملہ نوجوان ماڈل نے ایک ایسا کارنامہ کر دکھایا ہے کہ جس پر دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر برسبین (Brisbane) کی فٹنس ایکسپرٹ اور ماڈل کونٹیل ڈنکین(Chontel Duncan)نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں وہ بہت زیادہ ورزش اور ویٹ لفٹنگ کرتی دکھائی دی ہے، حالانکہ اس کے ہاں بچے کی پیدائش میں محض 3ہفتے باقی ہیں۔کونٹیل کک باکسر (Kick Boxer) بھی ہے لہٰذا بچے کی پیدائش قریب تر ہونے کے باوجود اس نے اپنی مشق نہیں چھوڑی اور باقاعدگی سے جم جارہی ہے اور بھاری ورزشیں کر رہی ہے۔

مزید جانئے: ایک لاکھ روپے دو بیوی لے جاﺅ،بھارتی شخص نے سوشل میڈیا پر اشتہار دیدیا
رپورٹ کے مطابق کونٹیل نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ”میرے لیے اب بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے۔ ماں بننے سے قبل میری صحت بہترین تھی، یہی وجہ ہے کہ میں حاملہ ہونے کے باوجود بھی اتنی ورزش کرنے اور خود کو باکسنگ کے لیے تیار رکھنے کے قابل رہی۔ بچے کی پیدائش پر مجھے میرے کام سے دور رہنا پڑے گا اور میں نہیں جانتی کہ میں کب تک ورزش نہیں کر سکوں گی۔ اس کا انحصار بچے کی پیدائش پر ہے کہ اس کے بعد میرے جسم کی کیا حالت ہوتی ہے اوربچے کی پیدائش کے بعد مجھے اس کی دیکھ بھال بھی کرنی ہو گی۔مگر میں اس کی پیدائش سے پہلے اپنی جسمانی فٹنس کے لیے روزانہ ورزش کرتی رہوں گی۔“دوسری طرف بہت سے انٹرنیٹ صارفین اس کی یہ ویڈیو دیکھ کر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان صارفین کا کہنا ہے کہ ”کونٹیل کو اپنی فٹنس کی بجائے اب اپنے بچے کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -