جدید تحقیق میں مردانہ کمزوری کی دوا ویاگرا کا ایسا فائدہ سامنے آگیا جو ابھی تک سب سے پوشیدہ تھا، آپ کی جان بھی بچاسکتی ہے اگر۔۔۔

جدید تحقیق میں مردانہ کمزوری کی دوا ویاگرا کا ایسا فائدہ سامنے آگیا جو ابھی ...
جدید تحقیق میں مردانہ کمزوری کی دوا ویاگرا کا ایسا فائدہ سامنے آگیا جو ابھی تک سب سے پوشیدہ تھا، آپ کی جان بھی بچاسکتی ہے اگر۔۔۔

  

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقات میں ویاگرا کے نقصانات بے نقاب کیے جا چکے ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے اس کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا ہے جو کسی کی جان بھی بچا سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج میں بتایا ہے کہ ’ہارٹ اٹیک سے متاثرہ افراد کے لئے ویاگرا کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے اور اس سے مریض کے موت کے منہ میں جانے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔‘کئی مریضوں پر کیے گئے تجربات میں معلوم ہوا ہے کہ ہارٹ اٹیک آنے کے بعد اگرویاگرا استعمال کی جائے تو مریض کے جاں بحق ہونے کے امکانات میں 33فیصد کمی واقع ہو جاتی ہے، بلکہ اس مرض کے بعد اس کے دوبارہ ہسپتال آنے کا امکان بھی کم ہو جاتا ہے۔

برطانوی ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز نے حال ہی میں مردوں کو ویاگرا کے استعمال سے منع کیا ہے۔ بالخصوص ایسے مردوں کو اس کے متعلق سخت تنبیہ کی گئی ہے جو بلند فشار خون اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوں۔ تاہم سٹاک ہوم کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں کی اس نئی تحقیق میں اس کا فائدہ منکشف ہوا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ڈینئل پیٹر اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ”جو شخص ہارٹ اٹیک آنے کے بعد بھی جنسی طور پر متحرک ہو اس کے لیے ویاگرا کا استعمال ممکنہ طور پر محفوظ ہوتا ہے۔ویاگرا میں مصنوعی ہارمون ’الپروسٹاڈل‘ موجود ہوتا ہے جو خون کے بہاﺅ کو تیز کرتا ہے۔ یہی ہارمون ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والے شخص کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور اس کی جان بچانے کا کام کرتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -