آدمی کے جنازے میں خاندان والوں نے اس کی لاش کے منہ میں ایسی شرمناک چیز ڈال دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، جس نے دیکھا آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

آدمی کے جنازے میں خاندان والوں نے اس کی لاش کے منہ میں ایسی شرمناک چیز ڈال دی ...
آدمی کے جنازے میں خاندان والوں نے اس کی لاش کے منہ میں ایسی شرمناک چیز ڈال دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، جس نے دیکھا آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانتو ڈومنگو(نیوز ڈیسک) جب کوئی شخص دنیا سے رخصت ہوجائے تو اس کے گھر والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے احسن طریقے سے عزت و احترام کے ساتھ الوداع کہا جائے، لیکن ڈومینیکن ریپبلک سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے اپنے ایک عزیز کو رخصت کرتے ہوئے ایسی بیہودہ حرکت کر ڈالی کہ جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے ۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص جیل میں ہلاک ہوا تھا اور جب اسے الوداع کہنے کے لئے آخری رسومات منعقد ہو رہی تھیں تو اس کے عزیزوں نے چرس کا سگریٹ سلگا کر اس کے منہ میں ٹھونس دیا۔ یوٹیوب پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ مردہ شخص تابوت میں لیٹا ہے جبکہ اس کے اردگرد پھول بکھرے ہیں اور اس نے چشمہ بھی لگارکھا ہے۔ پس منظر میں لاطینی موسیقی کی دھنیں سنائی دے رہی ہیں۔ کچھ دیر بعد ایک شخص آگے بڑھتا ہے اور تابوت میں پڑے مردے کے لبوں میں سلگتا ہوا سگریٹ اٹکادیتا ہے۔ اس موقع پر وہ کہتا ہے ”میرا دوست چرس پینا بہت پسند کرتا تھا۔“

مردے کو دفنانے کی بجائے یہ ایک کام کرنے سے زیادہ فائدہ ہوگا ,سائنسدانوں نے ایسادعویٰ کردیا کہ جان کر آپ سوچ میں پڑجائیں گے
اسی دوران ایک خاتون اپنا موبائل فون نکالتی ہے اور چرس والا سگریٹ پیتے ہوئے مردے کی تصویر بنالیتی ہے۔ پھر وہ آگے بڑھتی ہے اور اس کے گال پر بوسہ دیتی ہے۔ ویڈیو کلپ کے آخر میں ایک اور شخص کی آواز سنائی دیتی ہے جو کہہ رہا ہے ”شراب کہاں ہے؟ اس پر کچھ شراب تو چھڑک دو۔“
یہ واضح نہیں کہ ڈومینیکن ریپبلک میں کس جگہ یہ ویڈیو بنائی گئی، تاہم اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آنجہانی شخص شراب اور چرس کا بے حد رسیا رہا ہو گا۔ تبھی تو اس کے عزیز و اقارب نے دنیا سے رخصتی کے موقع پر بھی اسے یہ تحائف پیش کرنا ضروری سمجھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -