”جب آپ گھریلو خاتون کو سیاسی تقریریں کرنے پر لگادیں تو وہ ایسے ہی بلنڈر کرتی ہے“ مریم نواز نے ایسا ’ بلنڈر‘ کردیا کہ حامد میر نے کلاس لگادی

”جب آپ گھریلو خاتون کو سیاسی تقریریں کرنے پر لگادیں تو وہ ایسے ہی بلنڈر کرتی ...
”جب آپ گھریلو خاتون کو سیاسی تقریریں کرنے پر لگادیں تو وہ ایسے ہی بلنڈر کرتی ہے“ مریم نواز نے ایسا ’ بلنڈر‘ کردیا کہ حامد میر نے کلاس لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اس وقت بھی 500 ووٹوں والے تھے جب ن لیگ نے انہیں اپنے ووٹ دے کر ڈپٹی سپیکر بنوایا تھا لیکن جب آپ مریم جیسی غیر سیاسی خاتون کو سیاسی تقریریں کرنے پر لگادیتے ہیں تو وہ بلنڈر ہی مارتی ہے۔
مریم نواز نے گزشتہ روز (جمعہ کو) بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے 70 لاکھ سے اوپر ووٹ لیے لیکن اپنے سینیٹرز 500 ووٹوں والے کی جھولی میں ڈال دیے۔ مریم نواز کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ جب آپ ایک غیر سیاسی عورت کو جلسے سے خطاب کرنے پر لگادیں گے تو وہ اسی طرح کے بلنڈر مارتی ہے جس طرح مریم نواز بلنڈر کر رہی ہے۔ انہیں اب یاد آیا کہ عبدالقدوس بزنجو نے 500 ووٹ لیے تھے انہیں 2013 میں یاد نہیں آیا جب انہوں نے اپنے ووٹوں سے انہیں ڈپٹی سپیکر بنایا تھا۔

” 3 سے 4 دن میں نواز شریف کے خلاف برطانیہ سے منی لانڈرنگ کے ثبوت آنے والے ہیں جس کے بعد ۔۔۔ “ حامد میر نے اب تک کا سب سے بڑا دھماکہ کردیا
حامد میر نے مزید کہا کہ جب وہ ق لیگ کو ساتھ نہ ملانے کے بارے میں لکھتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے تو اس وقت انہیں سازشی اور غیر جمہوری قرار دے دیا گیا لیکن جب حالات تبدیل ہوئے اور میر عبدالقدوس برنجو نے انہیں دھوکہ دیا تو اب یہ اپنا بیانیہ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے عوام اتنے بیوقوف نہیں ہیں۔

عمران خان! آپ جھکتے اوربکتے نہیں سیدھالیٹ جاتے ہیں: مریم نواز 

حامد میر نے مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا ”چلیں پاکستان کی سپریم کورٹ کو تو آپ نے کہہ دیا کہ اس کا آپ کے ساتھ غصہ ہے لیکن اب آپ کے خلاف برطانیہ سے بھی ثبوت آچکے ہیں ، اب آپ اس کے بارے میں کیا کہیں گے ، یوکے کا آپ کے ساتھ کون سا غصہ ہے“۔