”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے علاوہ ایسا کیا کام کیا کہ وہ وہ سٹیڈیم ہی نہیں آئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا

”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن ...
”خبردار! ٹیم کے پاس آنا اور نہ ہی بس میں بیٹھنے کی کوشش کرنا ورنہ۔۔۔“ برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے علاوہ ایسا کیا کام کیا کہ وہ وہ سٹیڈیم ہی نہیں آئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی عمر اکمل کی مشکلات میں کمی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی جنہیں لاہور قلندرز کی مسلسل شکست کا سب سے بڑا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے اور ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد تو وہ سٹیڈیم بھی نہیں آئے تاہم اب اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عمر اکمل کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو وہ ٹیم کیساتھ۔۔۔“ عمر اکمل نے ڈراپ ہونے پر ایسا شرمناک کام کر دیا کہ جان کر ہی پاکستانی آگ بگولہ ہو جائیں گے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اسے نکالنا ہی بنتا تھا“ 

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکالم نے ناصرف عمر اکمل کو ٹیم سے باہر کیا بلکہ انہیں 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں کیا گیا اور عمر اکمل کو اس طرح نظر انداز کیا جارہا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو ہونے والے میچوں میں ٹیم انتظامیہ انہیں گراﺅنڈ بھی نہیں لائی اور وہ ہوٹل میں آرام کرتے ہیں۔

لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ برینڈن میکالم عمر اکمل کی ذہنیت سے خوش نہیں ہیں اور اس وجہ سے انہیں ناصرف ٹیم سے باہر کیا گیا بلکہ انہیں ٹیم بس میں بٹھانے سے بھی گریز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق برینڈن میکالم نے عمر اکمل سے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے قریب نہ آئیں جبکہ ٹیم کیساتھ ان کے ناشتے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کیا لاہور قلندرز اب بھی پلے آف مرحلے میں جا سکتی ہے؟ ایسی تفصیلات کے فواد رانا خوشی کے مارے ایک مرتبہ پھر میکالم کی ”چُمی“ لے لیں گے 

ٹیم منیجر رانا ثمین سے جب عمر اکمل سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل سینئر کھلاڑی ہیں اور انہیں گراﺅنڈ میں اس لئے نہیں لایا گیا کیونکہ ہمارے پاس جونیئر کھلاڑی زیادہ ہیں جنہیں ڈریسنگ روم میں بڑے ناموں سے سیکھنا ہے۔ عمر اکمل کو ان کے مرتبے کے مطابق گراﺅنڈ میں لانے کے بجائے ہوٹل میں آرام دیا گیا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update