ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ ایک بار پھر مسترد، بھارت کی 4 نان ملٹری اور نان سویلین ٹارگٹس پر 6 سٹرائکس کیں: ترجمان دفتر خارجہ

ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ ایک بار پھر مسترد، بھارت کی 4 نان ملٹری اور نان ...
ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ ایک بار پھر مسترد، بھارت کی 4 نان ملٹری اور نان سویلین ٹارگٹس پر 6 سٹرائکس کیں: ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ایف 16 طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے بھارت کی 4 نان ملٹری اور نان سویلین ٹارگٹس پر 6 سٹرائکس کیں اور اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت اور میڈیاکے جھوٹے پروپیگنڈے پرردعمل دیتے ہوئے ایف 16 مار گرانے کا بھارتی دعویٰ ایک بارپھرمستردکردیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا عالمی برادری کو گمراہ کرنے کےلئے غلط معلومات پھیلارہاہے ، سیاسی مقاصد کےلئے بھارتی عوام کو بھی گمراہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 27 فروری کو پاکستان نے 4 نان ملٹری اور نان سویلین ٹارگٹس پر 6 سٹرائکس کیں،پاک فضائیہ نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات یکسر مسترد کیے، وزیر اعظم نے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت سے ثبوت مانگے، بھارتی ڈوزیئر کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے متعلق مناسب وقت پر آگاہ کریں گے۔پاکستان نے ہر سطح پر انتہائی ذمہ داری سے بھارت کو جواب دیا، بھارتی حکومت کے ایک کے بعد ایک بولے گئے جھوٹ بے نقاب ہوئے۔ امن کےلئے مخلصانہ کوششوں کے باوجود بھارت کا جارحانہ رویہ برقرار ہے،بھارتی پائلٹ کی واپسی کوبھارت کے سوا پوری دنیا نے سراہا
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے روکے،پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔