حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے کا خدشہ، مسلم لیگ ق نے ایسا عندیہ دیدیا کہ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ جائے گی

حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے کا خدشہ، مسلم لیگ ق نے ایسا عندیہ دیدیا کہ حکومتی ...
حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے کا خدشہ، مسلم لیگ ق نے ایسا عندیہ دیدیا کہ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے کا خدشہ،مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا معاملہ،مسلم لیگ( ق) نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق چودھری شجاعت اور نعیم الحق کی ملاقات میں فارمولہ طے کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آسکے۔ مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد سامنے نہیں آیا۔ شجاعت حسین اور نعیم الحق میں کابینہ کی توسیع پر اتفاق ہوا تھا، جبکہ ذراءٰ کے مطابق پرویز الہی کی جانب سے حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے 2 روز قبل اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا۔

مزید :

سیاست -