”ہم ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے اور۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیمل ملز نے دبنگ اعلان کر دیا

”ہم ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے اور۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیمل ملز ...
”ہم ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے اور۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیمل ملز نے دبنگ اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ٹیمل ملز نے کہا ہے کہ ابھی ہم ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے اور سب کی طرح ہمارے پاس بھی فائنل فور میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیمل ملز نے کہا کہ پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے عمر اکمل کے اخراج سے کمبی نیشن ڈسٹرب ہوا تاہم ہماری ٹیم اب بھی کم بیک کر کے فائنل فور میں جگہ بنانے کی اہلیت رکھتی ہے، ہماری کارکردگی میں فرق ضرور آیا تاہم اگلے میچز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کہ طرف سے کھیلنا اچھا لگ رہا ہے ابھی دو گیمز باقی ہیں، جیت کر کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے، اس لیگ میں فاسٹ باﺅلرز کو سخت محنت کرنا پڑی ہے۔نسیم شاہ اور محمد حسنین میں بہت ٹیلنٹ ہے جنہوں نے اپنی عمدہ باﺅلنگ سے بہت اچھا تاثر چھوڑا ہے اور یہ مستقبل میں مزید اچھی باﺅلنگ کرنے کے قابل ہوں گے، پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے سے لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، سب وینیوز کے سٹیڈیمز اور کراو¿ڈ شاندار رہا ہے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update