کے ڈی اے نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلا ف آپریشن شروع کردیا

کے ڈی اے نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلا ف آپریشن شروع کردیا
کے ڈی اے نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلا ف آپریشن شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور سرجانی ٹاو¿ن میں غیر قانونی پلاٹس گرانا شروع کردیے۔کے ڈی اے کی طرف سے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سیکٹر 8 میں صنعتی پلاٹس پر قائم غیر قانونی تعمیرات گرانا شروع کردی گئیں۔کے ڈی اے کے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کا عملہ ہیوی مشینری سے غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر رہا ہے۔اس سے قبل آج ہی کے روز پیر 9 مارچ کو سندھ بلڈنگ کنٹرو ل اتھارٹی نے کارروائی کرکے کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 3 میں 40 گز کے پلاٹ پر بنی 6 منزلہ عمارت گرانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق عمارت کو ناقص قرار دیے جانے کے بعد گرایا جارہا ہے۔