پنجاب سیڈ کارپوریشن کا یو ٹرن کپاس بیج کی اضافی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن واپس کاشتکار خوشی سے نہال

پنجاب سیڈ کارپوریشن کا یو ٹرن کپاس بیج کی اضافی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن واپس ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیر اعلی نے کا نوٹس لیا پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کپاس کے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے منظور شدہ بیج کی قیمت کو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کم رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اضافی قیمتوں کا نوٹیفیکشن واپس لے لیا گیا۔ قیمتوں میں کمی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

ہوئے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کی خوشحالی اور کاٹن انڈسٹری کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہیں اور اس کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جارہا ہے۔ وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کی جاری کسان دوست پالیسی کی بدولت کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ اس موقع پر محمود جاوید بھٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی مداخلت پر وزیر زراعت پنجاب کی ہدایت پر کپاس کے نئی قیمتوں کی رو سے منظور شدہ بُر والا کپاس کے بیج کا20 کلوگرام کا تھیلہ مبلغ 6500 روپے کی بجائے 4300 روپے، بنیادی بُر والا کپاس کے 20 کلو گرام کا تھیلہ مبلغ 6700 روپے کی بجائے 4500 روپے جبکہ تصدیق شدہ بغیر بُر والا کپاس کا بیج 10 کلو گرام کا تھیلہ مبلغ 5250 روپے کی بجائے 3300 روپے میں دستیاب ہوگا۔ تصدیق شدہ بغیر بُر والا 5 کلو گرام کپاس کی تھیلا مبلغ 2650 روپے کی بجائے 1650 روپے جبکہ بنیادی بغیر بُر والا 5 کلوگرام کپاس کا تھیلا مبلغ 2800 روپے کی بجائے 1825 روپے میں دستیاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بیجوں کی صنعت میں لیڈر کا کردار ہے جو ملٹی نیشنل اور مقامی سیڈ کمپنیوں کے مقابلے میں کسانوں کو تصدیق شدہ معیاری بیج ارزاں نرخوں پر فراہم کر رہا ہے اور اس سے موجودہ حکومت کا سر سبز پنجاب کا خواب پورا ہورہا ہے۔ وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کا معیار زندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کا مشن ہے جس کے لئے دن رات کاوشیں جاری ہیں۔

نوٹیفکیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر