انتظامیہ پرائس کنٹرول میکانزم کو مزید موثر بنائے‘ جاوید اقبال بخاری

انتظامیہ پرائس کنٹرول میکانزم کو مزید موثر بنائے‘ جاوید اقبال بخاری

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری کی زیر صدارت گزشتہ روز سرکٹ ہاوس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں،پرائس کنٹرول، انسداد ڈینگی اور کلین اینڈ گرین مہم کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے مختلف محکموں کی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

طیب خان، رانااخلاق احمد،ہدایت اللہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس اور تمام۔محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں، ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم کو موثر بنایا جائے،ملاوٹ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے عدالتوں میں مقدمات کو فالو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران سبزی منڈی کے دورے کے موقع پر بولی کے وقت بیس پرائس کا ضرور جائزہ لیں، بولی کی بیس پرائس میں گڑ بڑ سے منافع خوری کی ابتداۂوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھاد، زرعی ادویات اور ونڈا میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف مہم پر فوکس کیا جائے گا، ڈینگی مہم میں سرویلنس اور ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔سیکرٹری سپیشل ایجو کیشن نے ملتان میں صفائی کی صورتحال کی تعریف کی اور کہا کہ شہر کے داخلی شاہرا?ں پر صفائی کی صورتحال دیکھ کر انہیں ملتان خوبصورت ہونے کا احساس ہوا۔ سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی قیادت میں افسران کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زیر قیادت ضلع ملتان میں مختلف اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہاکہ گزشتہ سال گرانفروشوں کو 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، ضلع ملتان 2009 سے پولیو اور 2015 سے ڈینگی فری ہے، ڈینگی کے حوالے سے ضلع میں 29 سو ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے، نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس کے شبہ میں داخل کئے گئے 20 میں سے 16 مریض ڈسچارج کر دیے گئے ہیں، ان مریضوں میں بیرون ملک سے آنے والے 3 مریض آج داخل کرائے گئے ہیں۔ عامر خٹک نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر سے روزانہ 877 ٹن کوڑا روزانہ اٹھا رہی ہے جبکہ ماہ فروری میں صرف ملتان شہر میں 24 ہزار 2 سو درخت لگائے گئے ہیں۔

جاوید اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر