ڈاکٹر حسن محی الدین کا منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس ملتان کا دورہ

ڈاکٹر حسن محی الدین کا منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس ملتان کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے ملتان میں زیرتعمیر منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا اورتعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپوربھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہاہے کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کا زینہ ہوتی ہے۔اقوام عالم میں وہی قومیں معتبر ٹھہرتی ہیں جو تعلیم کو ترجیح دیتی ہیں۔تعلیم ہی کی بدولت ترقی کا معراج قوموں کا مقدر بنتی ہے۔دنیا کو خیرہ کر دینے والی نت نئی ایجادات و تخلیقات سب تعلیم ہی کی بدولت ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہم تعلیم کے شعبے میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔ان مشکل حالات میں ملک کے طول و عرض میں پھیلے منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کسی نعمت سے کم نہیں۔700سکولوں،کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز،درجنوں کالجز اور عالمی معیار کی منہاج یونیورسٹی مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے دور جدید کے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ ہیں اور جدید خطوط پر طلباء کو تعلیم و تربیت کی فراہمی منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کا طرہ امتیاز ہے۔ملتان میں منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر سے پورا جنوبی پنجاب مستفید ہوگا۔یہ ادارہ علم اورتربیت کا عظیم مرکز ثابت ہوگا۔اس موقع پر صوبائی صدر علماء کونسل علامہ سعیداحمد فاروقی،صوبائی رہنما ڈاکٹر زبیراے خان،راؤ عارف رضوی،قاضی فیض الاسلام،اورنگ زیب خان،ضلعی سرپرست مخدوم شہباز ہاشمی،ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان،ضلعی ناظم زمان خان اعوان،ضلعی صدر عوامی تحریک میجراقبال چغتائی،رکن الدین ندیم حامدی،احمد کاظمی،احسان سعیدی،علامہ امیر اظہر سعیدی،چوہدری جاوید بندیشہ،انجینئر جواد صادق،احمد قریشی،مصباح اسحاق،خالد محمود،سجاد نقشبندی،قاری معین الدین مدنی،سید حسنین شاہ،بلال نون،محمد رفیق نورانی،محمد ارشد چشتی،اوردیگر موجود تھے۔
دورہ