کشمیریوں کیلئے قومی‘عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھائی جائے‘ اعجاز الحق

کشمیریوں کیلئے قومی‘عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھائی جائے‘ اعجاز الحق

  



وہاڑی‘ڈاہرنوالہ(بیورورپورٹ+نامہ نگار) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ وسابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل پر زور دیا ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے بھتیجے سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید کے بیٹے میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ تقریب میں شرکت کے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دعوت ولیمہ تقریب میں پی ٹی آئی ایم این ایز طاہر اقبال چوہدری بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی حاجی رفیق رانا لیگی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سید ساجد سلیم مہدی شاہ چوہدری یوسف کیسلیہ خالد محمود ڈوگر سابق وزراء نعیم خان بھابھہ سید شاہد مہدی نسیم شاہ حافظ اقبال خاکوانی سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سعید خان منہیس سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم تاج محمد بھٹی وقار عظیم جمی صدر تاجران ارشاد حسین بھٹی جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد حاجی مختار احمد بھٹی میاں غلام رسول انوار آفتاب شیخ علی کھنہ عمران گوہر میاں ساجد آصف شاہد نیاز چوہدری صفدر گجر شیخ محمد حسین شیخ جاوید کالا قاضی وہاج قادری میاں اظہر راؤ طارق محمود اختر نواز بھٹی چوہدری افضال یوسف ایم خالد مغل رانا آفتاب مجید سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور درندگی حد سے بڑھ چکی ہے قابض بھارتی فوج نے 229 دن سے کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آرہاسوائے چند ممالک کے بیانات کے علاوہ کشمیر کے موضوع پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی بنگلہ دیش اور افغانستان میں کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی گئی پاکستان میں کشمیریوں کیلئے جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہیوزیراعظم ہر جمعہ کے روز ریلیوں کی قیادت کریں اور قوم کو اکٹھا کریں مسلمان ماوں اور بہنوں کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے کشمیریوں کیلئے قومی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھائی جائے کپتان اپنی ٹیم پر توجہ کریں حکومت کو عوام کی مشکلات ختم کرنے پر توجہ دینی چاہئے اپوزیشن بھی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھیچنے کی بجائے قومی اور کشمیر کے مسائل پر حکومت کا ساتھ دے تمام مسائل ہم سب کو مل بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں امریکہ طالبان معاہدہ خوش آئند معاہدہ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں امریکہ افغان معاہدہ میں کوئی ضامن نہیں ہیافغان حکومت اور طالبان کے مابین ہم آہنگی نہیں ہے عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہیافغانستان کے معاملہ میں پاکستان کو پھونک پھونک کر قدم رکھنے چاہئیں۔علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق نے قطر میں ہونیوالے افغان مجاہدین اور امریکہ کے امن معاہدہ کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ سابق جنرل ضیاء الحق شہید کی پالیسی کا دوسرا پہلو ہے، ان خیالات کااظہار بھاولپور جاتے ہوئے ڈاہرانوالہ میں مختصر قیام کے دوران اپنے میڈیا ایڈوائزر میاں میراحمد مستانہ سہروردی کے آفس میں ان سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ افغان مجاہدین نے آزادی اور خود مختاری کیلئے چار دہائیوں سے پرچم بلند رکھا، افغانی نہ تو برطانیہ اور نہ ہی روس اور اب امریکہ کو بھی ناک وچنے چبا کر اپنی آزادی اور خود مختاری کو برقرار رکھا، آج افغان مجاہدین شہید ضیاء الحق کی افغان پالیسی کو بھی خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

اعجاز الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر