دہم امتحانا ت ختم‘ نہم کے آج سے شروع
ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے دسویں کے امتحانات اختتام پذیر ہوگئے۔ آج سے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گا۔ تفصیل(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے زیرِ اہتمام ہونے والے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ سالانہ امتحانات 2020ء اختتام پذیر ہوگئے ہیں. 22فروری سے شروع ہونے والے امتحانات میں مجموعی طور پرسوا لاکھ سے زائدامیدواروں نے شرکت کی جبکہ آج 10مارچ سے نہم جماعت کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں.پہلے روزعربی،جغرافیہ،کمپیوٹر ہارڈ ویئر،صحت و جسمانی تعلیم اور کمرشل جغرافیہ کا امتحان ہوگا،امتحانات کا سلسلہ 26 مارچ تک جاری رہے گا۔
امتحانات