ملک احمد حسین ڈیہڑ کی زیر صدارت اجلاس صفائی‘ سیوریج مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

ملک احمد حسین ڈیہڑ کی زیر صدارت اجلاس صفائی‘ سیوریج مسائل پر تفصیلی تبادلہ ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان کو میٹروپولیٹن سٹی کا درجہ ملنے کے بعد شامل ہونیوالے نئے علاقوں کو شہری سہولیات دینے کے معاملے پر ملک احمد حسین ڈیہڑ ایم این اے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں اجلا س منعقد ہوا۔اجلاس میں منیجنگ ڈ ا ئر یکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر، ڈائریکٹرورکس واسا مشتاق خان اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے شرکت کی۔ایم این اے ملک احمد حسن ڈ یہڑنے کہا کہ ملتان کو بڑے شہر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔نئے مالی سا ل کے بجٹ میں ملتان کو اضافی فنڈز دیئے جائیں گے، ملتان شہر میں شامل ہونے والے علاقوں کو صفائی اور سیوریج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ میرے حلقے کی 14 یونین کونسلوں کو شہری آبادی میں شامل کیا گیا ہے، ان ایریاز میں سیوریج کی نئی سکیمیں شروع کی جائیں گی، مختلف ایریاز میں فوکل پرسن مقرر کئے جائیں گے، فوکل پرسنز ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا حکام سے رابطہ رکھیں گے۔ منیجنگ ڈ ا ئر یکٹر ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کہ شہر میں شامل ہونے والے نئے علاقوں کی صفائی ترجیحات میں شامل ہے، نئے علاقوں کی روٹیشن کے لحاظ سے صفائی کی جارہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ و یسٹ کمپنی میں ایک ماہ کے اندر 5 سونئے سینٹری بھرتی کر لیے جائیں گے، نئی ورک فورس آنے کے بعد نئے علاقوں میں مستقل سینٹری ورکر تعینات کر دیئے جائیں گے جبکہ نئے کنٹینرز اور مشینری خریدنے کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر