پرائیویٹ ادارے ملک میں تعلیم کی بہتری کیلئے پیش پیش‘ جاوید اقبال وڑائچ

پرائیویٹ ادارے ملک میں تعلیم کی بہتری کیلئے پیش پیش‘ جاوید اقبال وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان(بیورورپورٹ)ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک میں تعلیم کی بہتری اوراس کے فروغ کیلئے حکومت کے شانہ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

بشانہ ہیں‘ کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری اوردورجدیدکی تعلیم سے روشناس کرانے میں نجی تعلیمی ادارے پیش پیش ہیں‘ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘ ضرورت اس امرکی ہے کہ ان کی صحیح خطوط پرتعلیم وتربیت کی جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اے بی سی لرننگ ہائی سکول کے سالانہ کڈزشوکی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹرادارہ میڈم روبینہ طارق اورٹیچرزکی بھی تعریف کی جنہوں نے بچوں کوتربیت دی۔ میڈم روبینہ طارق نے کہاکہ اے بی سی لرننگ ہائی سکول میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اوران کی کردارسازی کی جاتی ہے‘ بچوں نے جس طرح افواج پاکستان اورہمارے سیکورٹی اداروں کواپنی پرفارمنس میں ٹربیوٹ پیش کیاہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری افواج اورسیکورٹی ادارے ہمارے محافظ ہیں ان کے بغیرزندگی کاتصورنہیں ہے۔ اس موقع پرچوہدری فاروق وڑائچ‘ والدین‘ اساتذہ اوربچوں کی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔
جاوید اقبال