3افراد قتل‘ مختلف حادثا ت‘ واقعات میں 6ہلاکتیں‘ گھرو ں میں کہرام

3افراد قتل‘ مختلف حادثا ت‘ واقعات میں 6ہلاکتیں‘ گھرو ں میں کہرام

  



رحیم یار خان‘ صادق آباد‘ ڈیر ہ غازیخان‘ تونسہ‘ خانیوال‘ دو کوٹہ‘ ٹبہ سلطان پور (بیورو رپورٹ َِ،تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) صادق آباد میں مرید شاخ کے قریب ملتان سکھر سی پیک پر کارٹرک سے جاٹکرائی،حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 افراد شدید ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے حادثے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کا شکار تمام افراد سرگودھا سے کراچی جارہے تھے تفصیل کے مطابق صادق آباد میں مرید شاخ کے قریب ملتان سکھر سی پیک پر کارٹرک سے جاٹکرائی ہے حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2افراد شدید ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت۔تشویشناک بتائی جارہی ہے حادثے کا شکار کار سوار پانچوں افراد سرگودھا سے کراچی جارہے تھے جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت۔علی اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق سرگودھا سے بتایاجارہاہے ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ حادثہ سی پیک پرپہلے سے حادثے کا شکارالٹنے والے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ تھانہ ریتڑہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا پولیس تھانہ ریتڑہ نے بروقت پہنچ کر ملزم ریاض لوہار کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ابتدا? اطلاع کے مطابق ملزم ریاض نے اپنی بیوی بصراں مائی بعمر 38/40 سال کو گھریلو جھگڑا پر کلہاڑی کے وار سے بے دردی سے قتل کر دیا مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی جن میں چھ بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہے پولیس تھانہ ریتڑہ نے مقتولہ بصراں ما?ی کی ڈیڈ باڈی کو قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ منتقل کر دیا جبکہ گرفتار ہونے والے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ظلم و جبر اور خواتین پر تشدد کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق نامعلوم نوجوان فیروزہ آباد روڈ پھاٹک تحصیل خانپور کے نزدیک ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ اچانک کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین کی زد میں آگیا اور موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر شناخت کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین کی زد میں آکر مرنے والا نوجوان فاترالعقل تھا۔ کار مکینک کی نعش پانچ روز بعد دریائے سندہ سے برآمد کرلی گئی تھانہ صدر میں محمداقبال بالی کے بھائی محمد بلال نے تحریری درخواست دی تھی کہ اس کے بھائی اقبال ولد استا د بگو سکنہ شہزاد کالونی کو محمد جاوید وغیرہ اغواء کرکے لے گئے صدرپولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مغوی کی تلاش شروع کردی دوروز قبل مقامی شخص کو نعش نظر آئی جس نے ریسکیو1122 اور تھانہ دراہمہ پولیس کو اطلاع دی ریسکیو کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر نعش نکال کر پولیس کے حوالے کردی ایس ایچ او شکیل بخاری نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر تے ہو ئے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ گیس ویلڈنگ والی ٹینکی پھٹنے سے ایک شخص نشتر ہسپتال جاتے ہوئے جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے جوان موقع پر پہنچ کر گئے۔ز تفصیل کے مطابق مڈو والا چوک بالمقابل جامع مسجد اللہ والی اقبال عرف بالا کی سائیکل مرمت ووگیس ویلڈنگ کی دکان پرگیس ویلڈنگ کے دوران گیس ویلڈنگ والی ٹینکی پھٹنے سے پا افراد نچ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کیا دو شدید زخمیوں جن میں دکاندار محمد اقبال ولد فقیر محمداور اس کا پڑوسی صفدر حسین ولد ارشاد احمدکو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جارہا تھا کہ صفدر حسین راستے دم توڑ گیا اور محمد اقبال کو رسیکیو 1122 نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا جبکہ 3 دیگر زخمیوں فضل ولد اقبال،سفیان احمد ولد اشرف،فیصل ولد اسلم شامل ہیں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقع میں جاں بحق ہونے والے صفدر حسین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انتہائی غریب محنت کش تھا جو محمد اقبال کی دکان کے سامنے کباڑ کا کام کرتا تھا اور اس نے بیوہ اور سات بچیاں کو سوگوار چھوڑا ہے۔عوامی سماجی،تجارتی حلقوں نے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر افسوس اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔اور جاں بحق ہونے والی محنت کش کے خاندان کے لیے مالی امداد کامطالبہ کیا ہے۔ ٹبہ سلطان پورکے نواحی علاقہ چوک میتلا میں محمد اسد نامی نوجوان اپنے گھر میں بیٹھا پسٹل صاف کررہاتھاکہ آچانک پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چل گئی جس کے باعث محمد اسد گولی لگنے سے موقع پر ہی جابحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کر نے کے لئے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی ایس ایچ او منصور خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ محمد اسد کی موت کے تمام پہلو دیکھے جارہے ہیں خود کشی کی،قتل کیا گیایا اتفاقیہ گولی چلنے سے موت واقع ہوئی ہے ہم نے ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ دو کوٹہ کے نواحی چک نمبر195ڈبیلو بی کے رہائشی رانا محمد افضل کا نوجوان بیٹا رانا غلام غوث منڈی میں سڑکوں کی تعمیراتی کام پر رولر چلا کر محنت مزدوری کرتا تھا گزشتہ دو سال سے کام نہ ہونے کی وجہ سے گھر پر تھا اب 6دن پہلے وہ دوبارہ منڈی بہاؤ الدین میں اپنے کام پر گیا تو گزشتہ روز جب وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر اپنے کوارٹر پر آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اس کو قتل کردیا پولیس تھانہ صدر منڈی بہاؤ الدین نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی لاش پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا مقتول کو نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

قتل /حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر