ملتان میں نان سٹاپ چوریاں‘ ڈاکے‘ شہری لاوارث‘ پولیس غائب

ملتان میں نان سٹاپ چوریاں‘ ڈاکے‘ شہری لاوارث‘ پولیس غائب

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے تحسین احمد 35 ہزار روپے چھین لئے مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں دو ڈاکو وں نے ملک زبیر سے آٹھ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے میں محمد اسلم (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

سے 32 ہزارروپے اور سیتل ماڑی پولیس کیعلا قے میں حفیظ اللہ کی بیوی سے 40 ہزارروپے چھین لئے گئے کپ پولیس کے علاقے سے صائم علی کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا نیوشاشمس کالونی کے رہائشی غلام سرور نے پولیس کو د رخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کی کریانہ کی دکان کے تالے توڑ کر 65 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ہے شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمد توصیف کا موٹرسائیکل، زکریا پولیس کے علاقے سے محمد اشرف کا موٹرسائیکل، ایم جناح روڈ پر محمد شفیع کی دکان سے تین لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں اور کوتوالی پولیس کے علاقے سے محمد عدیل اور دیگر 18 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے نیوملتان پولیس کے علاقے سے افتخار احمد کاموٹرسائیکل،لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد روف شاہ کے شوروم سے آٹھ ہزارروپے چوری کر لئے گئے ہیں۔

غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر