والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 15سالہ دوشیزہ کی زہرپی کر خود کشی
رحیم یار خان (بیورورپورٹ)والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر 15سالہ دوشیزہ نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق آباد پور کی رہائشی 15سالہ رانیہ بی بی کو والدہ نے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر بری طرح سے ڈانٹ دیا۔جس سے دلبرداشتہ ہوکر رانیہ بی بی نے کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا۔ حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)
کیا جہاں جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث رانیہ جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑ گئی۔
خود کشی