3اہلکاروں کو قتل کرنیکا مقدمہ‘ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

3اہلکاروں کو قتل کرنیکا مقدمہ‘ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے تین پولیس اہلکاروں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالشکور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر دنیا پور کے مطابق 2005 میں درج کیے گئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عبدالشکور اور شفیع کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا تو ملزمان نے اپنے دیگر ساتھی ملزمان ابراہیم اور یسین کے ہمراہ پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے سب انسپکٹر امیر حمزہ اور دو کانسٹیبل دوست محمد اور ضیاء اللّٰہ موقع پر جانبحق ہوگئے اور پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزم ابراہیم بھی جانبحق ہوگیا تھا۔ ملزمان پر 12 اگست 2007 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم عبدالشکور کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ تاہم عدالت نے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
جیل