کرونا وائرس‘ سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر آپریشن کا فیصلہ

کرونا وائرس‘ سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر آپریشن کا فیصلہ

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنرملتان عامر خٹک کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز اس (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے فارماسسٹس اور میڈیکل سٹورایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس بھی ملاقات میں موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد طیب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے، ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کے خطرات کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سرجیکل ماسک کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیا ہے اورایک سرجیکل ماسک کی قیمت 5 روپے مقرر کی گئی ہے،مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے گااورسٹاک کئے گئے ماسک ضبط کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سرجیکل ماسک کی فروخت کے لیے 20 میڈیکل سٹور بطور سیل پواِئنٹس ڈیکلئر کئے گئے ہیں جبکہ سیلز پوائنٹس کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان نے سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ شہر کے مختلف میڈیل سٹورز کا بھی دورہ کیا اور میڈیکل سٹورز پر سرجیکل ماسک کی دستیابی کو چیک کیا اور مالکان کو ہدایات جاری کیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے کہا کہ ہر شہری کے لیے سرجیکل ماسک کا استعمال ضروری نہیں، صرف نزلہ زکام میں مبتلا مریض ماسک استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل ماسک کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنانے کیلیے میڈیکل سٹور مالکان کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملتان میں کورونا وائرس کے خطرات برقرار.کورونا وائرس کے شبہ میں جدہ کی فلائٹ سے آنے والے 3 نئے مریض ملتان انٹر نیشنل ائر پورٹ سے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تینوں مشتبہ مریض سعودی ائیر لائن کے ذریعے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے.واضح رہے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں نے تینوں مسافروں کی سکریننگ کی مشتبہ مریضوں میں چیچہ وطنی کا 50 سالہ عبدالخالق شامل ہے جبکہ مشبہ مریضوں میں احمد پور سیال کا 55 سالہ محمد اشرف اور چیچہ وطنی کی 40 سالہ روبینہ شامل ہیں.تینوں مشتبہ مریضوں کو 7 روز سے فلو اور بخار کی شکایت تھی.مریضوں کے بلڈ نمونے لیبارٹری بھجھوا دئیے گئے ہیں۔جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تھرمل سکریننگ کا عمل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1651 مسافروں کی سکریننگ کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر