خراب موسم‘ انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے 11مارچ تا13مارچ تک تیز بارش اور برف باری کے باعث خراب ہونے والے موسم سے نمٹنے کیلئے تمام اضلاع کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے جانیوالے ہائی الرٹ میں پنجاب بھر کے اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گء ہیں کہ بدھ تاجمعتہ المبارک کے دنوں میں تیز بارشوں، گرج چمک اورطوفان متوقع ہیں جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، تمام اضلاع کی میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، تحصیل کونسلوں کے چیف آفیسرز کو کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اقدامات