کرونا وائرس‘ آگاہی مہم کی موثر انداز میں تشہیر کی جائے‘ کمشنر بہاولپور

کرونا وائرس‘ آگاہی مہم کی موثر انداز میں تشہیر کی جائے‘ کمشنر بہاولپور

  



بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بہاول پور ڈویژن میں کرونا وائرس سے متاثر کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ تاہم عوام الناس کو کرونا وائرس سے تحفظ بارے احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم کی موثر انداز میں تشہیر(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پورڈویژن آصف اقبال چوہدری نے ویڈیو لنک اجلاس میں تینوں اضلاع کے انتظامی افسران و محکمہ صحت کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج ڈاکٹر خواجہ فیاض، ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں علی شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ جمالی،ڈائریکٹر ہیلتھ بہاول پور، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر رانا یوسف سمیت محکمہ ہیلتھ کے افسران موجود تھے۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس انسان کے ذریعے ہی دوسرے انسان میں منتقلی کا باعث ہے۔ معمولی احتیاط سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ کھانستے وقت یا چھینک آنے پر ٹشو یا رومال سے چہرہ ڈھانپیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بہاول پور میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم احتیاطی تدابیر کے لیے بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور سول ہسپتا ل میں انتہائی نگہداشت کے وارڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔

کمشنر بہاولپور

مزید : ملتان صفحہ آخر