شہریوں کو جلد بحرانوں سے نجات مل جائے گی‘ خاور علی شاہ

شہریوں کو جلد بحرانوں سے نجات مل جائے گی‘ خاور علی شاہ

  



کبیروالا (تحصیل رپورٹر)حکومت مضبوط اور ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے،ملکی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں،پاک فوج ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے مثالی کردار ادا کررہی ہیں،حکومت اسلامی تعلیمات،آئین پاکستان اور(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

مشرقی روایات کے تناظر میں خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر سید گروپ کے رہنما سید حسنین شاہ کے ہمراہ عمائدین علاقہ،شہریوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے بلند ویژن کے تحت عوام کے دکھوں کو سکھ میں بدلنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ماضی میں عالمی اداروں سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے حاصل کردہ قرضوں کو حکمرانوں کی عیاشیوں اور غیر ضروری ترقیاتی منصوبہ جات کی آڑ میں لوٹ مار کیلئے استعمال کیا جاتا تھا،جس کے نتیجے میں پاکستان بھاری بھرکم قرضوں کی دلدل میں دھنستا چلا گیا اور آج پاکستان کو ان واجب الادا قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے کڑی شرائط کے ساتھ قرضوں لینا پڑرہے ہیں۔ موجود ہ حکومت،پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے کیلئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کررہی ہے،جس کے لئے حکومت کو اپنے بعض سخت فیصلوں کی صورت میں کڑوے گھونٹ بھرنا پڑرہے ہیں اور عوام کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اقتدار سنبھالنے کے بعد جس سنگین صورتحا ل کا سامنا تھا،اس میں اب کافی حد تک بہتری کے آثار پیدا ہورہے ہیں،امید ہے کہ پاکستان بہت جلد معاشی حالات کی ابتر صورت حال سے نکل کر معاشی ترقی کے سفر پر گامزن ہوجائے گا اور شہریوں کو مہنگائی سمیت دیگر بحرانوں سے نجات مل جائے گی۔اس موقع پر ملک توفیق احمد،راؤ آصف سعیدی،رانا نوشاد احمد،زاہد حسین بھٹی،مہدی سرگانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر