ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے جلد پالیسی بنائی جائے،ہائیکورٹ

ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے جلد پالیسی بنائی جائے،ہائیکورٹ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے فالج اورجان بچانے والی ادویات کی قیمتیں مقرر نہ کرنے اوران کی عدم رجسٹریشن پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس اہم معاملہ کو نظر انداز کرنے پر وزیر صحت کو(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

دوبارہ طلب کیا جاسکتاہے،فاضل جج نے اس سلسلے میں ڈریپ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جلد پالیسی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ افسوس ہے حکومت نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا۔فاضل جج نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت نے تین ماہ میں پالیسی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن پالیسی نہیں بنی،اگر پالیسی نہیں بنانی تو وزیر صحت کو دوبارہ بلا لیتے ہیں، پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ جو ادویات ایجنڈے پر شامل نہیں تھیں اب ان کو شامل کر لیا گیا ہے اور 17 مارچ کے اجلاس میں منظوری کا فیصلہ کیا جائیگا۔

ادویات،قیمتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر