جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے‘ شاہ محمود قریشی
ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کے وہ بہت جلد صوبہ جنوبی پنجاب کا بل پیش کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر آعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اعتماد میں لیں گے۔ اور انھیں ہر حال میں قائل کرنے کی بھرپور کوشش(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
کریں گے۔ کیونکہ صوبہ جنوبی پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی منشور کا حصہ ہے اور اس کا وعدہ ہم نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا ہے۔ اس کے قیام کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کے جنوبی پنجاب کی آبادی تقریباً ساڑھے تین کروڑ ہے جو کے پاکستان کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ ہے جبکہ کے پی کے کی آبادی بھی جنوبی پنجاب کے برابر ہے اور وہ ایک الگ صوبہ ہے۔جنوبی پنجاب ایک زرعی علاقہ ہے جو کپاس،گندم اور دیگر اجناس کی صورت میں ملک کی ضروریات پوری کرتا ہے۔اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہیں۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی اور چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر، ممبر قومی اسمبلی ابراھیم خان، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ندیم قریشی، ممبر صوبائی اسمبلی ظہیرخان علیزء ، ممبر صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزء، ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل خان، ممبر صوبائی اسمبلی مہندرپال سنگھ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، ڈی سی او ملتان عامر خٹک، وائس چانسلر بی زیڈ یو، چیرمین ایم ڈی اے میاں جمیل، رانا عبدلجبار، ملک اعجاز لوٹھر، بابر شاہ، شیخ طاہر،سلیم بخاری،میجر مجیب احمد، یونس غازی،یاسر خان، عامر انور قریشی، جاوید غوری، چوہدری علی حسن،رانا سہیل نون، جاوید لغاری،شیخ واجد شوکت اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملک وقوم کی ترقی کے لئے دعا بھی کروائی۔