فوڈسیفٹی ٹیموں کی چیکنگ‘ زکریا یونیورسٹی کی کینٹین سمیت 2پوائنٹس سیل

فوڈسیفٹی ٹیموں کی چیکنگ‘ زکریا یونیورسٹی کی کینٹین سمیت 2پوائنٹس سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں زکریا یونیورسٹی کی کینٹین سمیت 2فوڈپوائنٹس کو سربمہر کردیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر98,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،کھلے غیر معیاری(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
رنگ کے استعمال،فریزر میں نامناسب سٹوریج،پراسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں،غیر معیاری دودھ،گوشت کے استعمال،واشنگ ایریا خراب ہونے،فرش پر پانی کھڑا ہونے پر ملتان بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی عمر ہال کینٹین کو سربمہر کیاجبکہ ڈیرہ غازی خان میں چیکنگ کے دوران سرانی سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو سابقہ دیے گئے نوٹسز پر عمل نہ کرنے،ناقابل سراغ رنگ کے استعمال،حشرات زدہ مٹھا ئی کی فروخت،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،پراسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،ناقص صفائی کے انتظامات پر سوئیٹس یونٹ کو سیل کیا گیا۔اس کے علاوہ ملتان میں واقع کریم فوڈ پروڈکٹس،اے آر فوڈ ز پاپڑ فیکٹریز کو غلط لیبلنگ کرنے،ملاوٹی مصالحوں کے استعمال،تجزیہ رپورٹ نہ ہونے،میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے اور ناقص صفائی پر پاپڑ فیکٹریز کو10,10ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ ملتان اور بہاولپورکے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر72,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور گردونواح میں ورکنگ ایریا صاف نہ ہونے، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر26,500کو جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران ملاوٹی مصالحہ جات، مضرصحت دودھ، زائدالمیعاد ڈرنکس اور غیر معیاری خوراک کوموقع پر تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔
سیل