حکومت کی پاسکو اور صوبوں کو 87لاکھ 50ہزار گندم خریدنے کی ہدایت

حکومت کی پاسکو اور صوبوں کو 87لاکھ 50ہزار گندم خریدنے کی ہدایت

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر غذائی تحفظ وتحقیق مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 22لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، سندھ 15مارچ سے گندم کی خریداری کا عمل شروع کرے گا، صوبوں اور پاسکو کو 87لاکھ 50ہزار ٹن گندم خریداری بروقت (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے متوقع خراب موسم کی وجہ سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،گزشتہ روز غذائی تحفظ اورتحقیق کے وزیر خسرو بختیار کی زیرصدارت گندم کی خریداری سے متعلق جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی امدادی قیمت1365سے بڑھا کر1400روپے فی 40 کلوگرام کرنے کی تجویز ی گئی،اس کی حتمی منظوری کیلئے ای سی سی کوسفارش کی جائے گی،پولٹری سیکٹر کو فیلڈ کیلئے گندم کی فراہمی پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے گندم کی مقامی ضروریات پورا کرنے کیلئے دستیاب ذخیرے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خسرو بختیار

مزید : ملتان صفحہ آخر