حکومت صرف تماشے کر رہی ہے، سیاسی پارٹیاں خاندانی پراپرٹیاں ہیں: سراج الحق

حکومت صرف تماشے کر رہی ہے، سیاسی پارٹیاں خاندانی پراپرٹیاں ہیں: سراج الحق

  



اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں خاندانی پراپرٹیاں ہیں، حکومت صرف تماشے کررہی ہے اوراسی چکر میں ملک و قوم کے اٹھارہ ماہ ضائع کردیئے ہیں، مہنگائی اور بے روز گاری عوام کی ڈپریشن میں اضافہ کررہی ہے،آج کارخانے نہ بنے تو کل پاگل خانے بنانا پڑیں گے،لنگر خانے چندسو لوگوں کی بھوک تو مٹاسکتے ہیں عوام کے اندر پھیلی(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

ڈپریشن دور نہیں کرسکتے،،اب بھی اس کی منزل کا تعین نہیں ہوسکا،کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ یہ حکومت کس طرف جارہی ہے،حکومت کے تمام کام ایڈہاک کی بنیاد پر چل رہے ہیں،یہ ایڈہاک ازم کب تک چلے گاکچھ نہیں کہا جاسکتا۔سیاست اور جمہوریت کچھ گھروں کی لونڈی بن کررہ گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو چور چور کہنے اور بے لاگ احتساب کے نعرے لگانے والے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں،یہ احتساب نہیں سیاست کرتے ہیں اور مل کر قوم کا پیسہ ہضم کرتے ہیں۔

سراج الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر