جشن مولود کعبہ‘ ملتان سمیت شہر شہر تقریبات‘ جلوس‘ سیمینارز

جشن مولود کعبہ‘ ملتان سمیت شہر شہر تقریبات‘ جلوس‘ سیمینارز

  



ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان (13رجب جشن ولادت حضرت امام علی کے موقع پر سالانہ جشن مولود کعبہ کے عنوان سے ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی عقیدت و احترام اور (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

جوش و جذبے سے منایا گیااس سلسلہ میں ملتان کی تمام امام بارگاہوں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا اور چراغاں کیا گیامحافل میلاد کا انعقاد کیا گیاجن سے خطاب کرتے ہوئے علماء اور ذاکرین نے مولائے کائنات حضرت علیؑ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسینؑ کے زیر اہتمام شہر کی مختلف امام بار گاہوں امام بار گاہ زینبیہ سوتری وٹ, امام بارگاہ ابو الفضل العباس پاک گیٹ,امام بار گاہ عبداللہ والا پاک گیٹ, امام بار گاہ حامد شاہ گیلانی دربار موسیٰ پاک, امام بار گاہ سلطان والا خونی برج,, امام بار گاہ رمضان والا, امام بار گاہ دربار پیر کالے شاہ, امام بار گاہ کپڑی پٹولیاں, امام بار گاہ ہیرا حیدری نزد ناز سینما, امام بار گاہ شاگرد والا, امام بار گاہ طوطل پورہ, امام بار گاہ کمتر, امام بار گاہ تھلہ سادات, امام بار گاہ قصر عباس جوگیاں والا دیگر امام بارگاہوں سے جلوس نکالے گئے جو اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے امام بار گاہ جوادیہ النگ دہلی گیٹ پہنچیے جہاں جلوسوں کی انتظامیہ اور لائسنسداروں کی دستار بندی کی گئی اور کیک کاٹا گیابعد ازاں جلوس دہلی گیٹ چوک, دولت گیٹ, علی چوک سے رات گئے دربار حضرت شاہ شمس پر اختتام پزیر ہوئے امام بار گاہ حضرت پیر لعل شاہ مشہدی اور امام بار گاہ حسین آباد دولت گیٹ سے بھی سالانہ جشن مولود کعبہ کے جلوس نکالے گئے جو رات گئے دربار حضرت شاہ شمس پر اختتام پزیر ہوئے جبکہ جشن کی مرکزی تقریب متولی امام بار گاہ خلاصی لائن سید اظہر رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوئی جہاں مذین عباس چاون, اظہر گیلانی, قیصر عباس دادوآنہ, بشارت قریشی, حسنین بخاری, محمد حسین, امتیاز صدیقی, نذر عباس چغتائی, خادم بخاری,آصف گردیزی, سید موسیٰ رضا,عارف اختر کاظمی, غلام عباس, اشرف رونگھادیگرنے کیک کاٹااور مٹھائی تقسیم کی مذین عباس چاون نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر ڈی سی,سی پی او, ایس پی سٹی ملتان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملتان انتظامیہ نے ہمیشہ کی طرح بہترین انتظامات کیئے انہوں نے ٹریفک پولیس اور لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر واپڈا کا بھی شکریہ ادا کیا جلوسوں کے انتظامات اور سکیورٹی چیک کرنے کے لیئے ڈی سی ملتان, سی پی او ملتان اور ایس پی سٹی نے جلوسوں کے روٹ کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔جشن مولود کعبہ ولادت حضرت علی ؑ کے سلسلے میں اصلاحی بزم مہدی کے زیر اہتمام حسب روایت علم نصب کیا گیا جس کے ساتھ ہی ملتان میں جشن مولودکعبہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ درگاہ حضرت شاہ شمس ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباسی شمسی نے دعاکرائی جبکہ اس موقع پر اصلاحی بزم مہدی کے جنرل سیکرٹری عمران اعجاز سومرو انجمن تاجران دولت گیٹ کے جنرل سیکرٹری مجاہد علی شیخ وسیب تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سید مطلوب حسین بخاری،شیخ غلام جیلانی، تنویرحسین لنگاہ، ملک فیاض حسین کھوکھر، قاضی نسیم عباس، عباس علی، ملک اکرم تھہیم، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یٰسین، عبدالرؤف لودھی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عمران اعجاز سومرو نے شرکاء کو جشن مولود کعبہ کی مبارکباد دی اور اپنے خطاب میں کہا کہ میرے والد اعجاز حسین سومرہ نے چوک دولت گیٹ پر علم نصب کرنے کاسلسلہ شروع کیا تھا جو اتحاد بین المسلمین کی علامت ہے ہماراعزم ہے کہ ہم اپنے والد کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ مرکزی تنظیم لائیسنسدارانِ عزاداری امام حسینؓ کے زیر اہتمام بارگاہ عبداللہ والا پر محمد مدنی کیجانب سے یومِ حضرتِ علیؓ کا کیک کاٹا گیا. اس موقع پر مرکزی صدر مہر مذین عباس چاون، سید حسنین علی بخاری، سید موسیٰ رضا بخاری، امتیاز حسین صدیقی، مہر قیصر عباس، حاجی اشرف، اشرف اونگھا، تنویر جعفری، زین کاظمی، لالہ سعید احمد، اجمل اونگھا، غلام عباس،عباس حسین، قاسم مغل، علی وارث و دیگر لائیسنسداران نے شرکت نے شرکت کی۔ جشن ظہور حضرت مولا علی ؓکے سلسلہ میں سالانہ تقریب کا اہتمام کربلا و امام بارگاہ شاہ رسال پر کیا گیا جسمیں ملتان و گردنواح کے معروف علماء کرام و منقبت خواں حضرات نے مولا قائنات کی شان بیان کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید تنویر حسین نقوی نے کہا کہ مولا علی ؓ کا ظہور کعبہ میں ہونا اللہ کی خاص نشانی ہے جو آپکے عقد کے موقع پر واضح ہوتا ہے کہ بیٹی محبوب خدا حضرت محمد ؓ کی ہو تو لڑکا بھی خدا کے گھر کا ہونا چاہیے مولا کے پاس جو علم تھا وہ آپؓ کے لباب کی شیریں سے حاصل ہوا آپکی زندگی بے مثال فتوحات پر مبنی ہے جشن میں معروف منقبت خواں سید سجاد نقوی، عمران حیدر اور راقب حسین راقب نے نذرانہ عقیدت پیش کیا بعد ازاں مرکزی صدر تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب سید اصغر عباس نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری تحفظ عزاداری سید قمر حسنین نقوی، مخدوم سید حسن رضا نقوی، بانی محفل شعیب افتخار، سید ندیم عباس کاظمی، عدنان بٹ و برادران، حسن بھٹہ، توقیر سکندر، ولید بھٹہ و دیگر نے مولا کا کیک کاٹا مخدوم حسن رضا مشہدی نے خصوصی دعا بھی کرائی۔ جشن مولود کعبہ حضرت امام علیؓ کے یوم ولادت باسعادت کے سلسلے میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہ کاشانہ شبیر ؓ لال کرتی کینٹ کے جنرل سیکریٹری سید علی اصغر رضوی نے کہا ہے کہ داماد پیغمبر ؑ حضرت امام علی ؓ کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں دین سے دوری کی وجہ سے آج ہم شدید مصائب و مشکلات کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مغربی تہذیب ہے مغربی تہذیب سے ہمیں چھٹکارہ حاصل کرنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں جشن مولود کعبہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے موقع پر خطاب میں کیا جس میں مبارک علی بخاری،ملک خاور حسنین بھٹہ،سید طالب حسین پرواز، ذاکر نیاز گل خان ناصر، طارق نیاز،محمود علی،محسن ہمدانی،کلب عابد،آغا محمد علی رضوی،غضنفر ملک،حسین علی،عون علی،یعقوب شیرا،ناد علی،مرتجز،غضنفر عباس رضوی،دانیال شفیع،سعد طارق ودیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے مرکزی سیکریٹری سید طالب حسین پرواز نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی بعدازاں مہمانوں کی دستار بندیاں بھی کی گئیں۔ جشن مولود کعبہ حضرت امام علی کے یوم ولادت کے سلسلے میں گزشتہ روز سماجی رہنما ملک واجد رضا کے آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سب رجسٹرار ملتان سٹی سید کامران بخاری نے کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید کامران بخاری نے کہا ہے کہ داماد پیغمبرحضرت امام علیؓ کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں دین سے دوری کی وجہ سے آج ہم شدید مصائب و مشکلات کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مغربی تہذیب ہے مغربی تہذیب سے ہمیں چھٹکارہ حاصل کرنا چاہیئے اس موقع پر تقریب میں سید اصغر نقوی رہنما سرائیکی۔ پارٹی ملک ذوالنورین بھٹہ، پی ٹی آئی رہنما ملک فرحان رضا ملک عمران رضا، ملک ماجد رضا، ملک عباس، فرحان، مغیث، احسن رضا، علی رضا، ملک محسن رضا، جام مصطفی، سمیت درجنوں شہریوں نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر سید اصغر حسین نقوی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی۔

سیمینارز

مزید : ملتان صفحہ آخر