کالعدم تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنیکا مقدمہ‘ ملزمان میں نقول تقسیم‘فرد جرم عائد کرنے کیلئے 25مارچ تک کیس کی سماعت ملتوی

کالعدم تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنیکا مقدمہ‘ ملزمان میں نقول تقسیم‘فرد ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم کو جائیداد فروخت اور مالی معاونت فراہم کرنے کے چار مختلف (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

مقدمات کی سماعت فرد جرم عائد کرنے کے لیے آئندہ 25 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔اس موقع پر ملزمان کو مقدمہ کی نقول تقسیم کی گئی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں تھیں۔ ملزمان پر الزام ہے کہ ملزمان نے علم ہونے کے باوجود کالعدم تنظیم اور اسکی ذیلی تنظیم کو معاونت فراہم کی ملزمان نے جن لوگوں کو مدد فراہم کی وہ صوبہ کے کئی شہروں میں دہشت گردی کے واقعات کرانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد یحییٰ اور ملک ظفر اقبال ہیں جبکہ اشتہاری ملزمان میں ڈاکٹر محمد ایوب، عبداللّٰہ عبید، عمر فاروق، محمد داؤد، محسن بلال، ڈاکٹر احمد داؤد اور محمد نعیم شامل ہیں جن کے خلاف 2 جولائی 2019 میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم الانفال ٹرسٹ کو مالی مدد فراہم کرنے اور اراضی کی خریداری میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا، اسی تھانہ کے مطابق اشتہاری ملزمان غلام حسن، عبدالغفار، امیر حمزہ،حافظ مسعود کمال اور گرفتار ملزم ملک ظفر اقبال کے خلاف میاں چنوں میں کالعدم تنظیم کو معاونت فراہم کرنے،دریں اثناء تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مطابق اشتہاری ملزمان منیر احمد، محمد نعیم، محسن بلال، عبداللّٰہ عبید اور محمد ایوب جبکہ گرفتار ملزمان ملک ظفر اقبال،حافظ عبد الرحمن، اور حاجی محمد اشرف کے خلاف ماچھیوال ضلع وہاڑی میں کالعدم تنظیم کو معاونت فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا، اسی تھانہ کے مطابق اشتہاری ملزمان محمد رفیق، طاہر، جاوید اقبال، محمد نعیم، سیف اللّٰہ، محمد ایوب اور حافظ ادریس، گرفتار ملزمان ملک ظفر اقبال، حافظ عبدالرحمن اور حافظ عبدالسلام کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا تھا۔

تقسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر